فقیر والی، کار کھائی میں جا گری، 2خواتین جاں بحق، 5افراد زخمی 

فقیر والی، کار کھائی میں جا گری، 2خواتین جاں بحق، 5افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    فقیروالی (نمائندہ خصوصی)تیز رفتار کار کھائی میں جا گری،حادثے کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد روڈ ریل پھاٹک چک 100 کے قریب حادثہ ہوا،جاں بحق ہونیوالوں میں  22سالہ لائبہ اور 45 سالہ شازیہ جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 18سالہ علینا، 12 سالہ طیبہ،25سالہ نعمان، 8سالہ حسنین شامل ہیں۔ دونوں خواتین کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کھائی میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے خواتین کے پیٹ میں پانی چلا گیا جس سے انکی ہلاکت ہوئی۔کار میں سوار تمام افراد کا تعلق بہاولنگر مدینہ کالونی سے ہے جو کہ نواحی گاؤں 110سکس آرجا رہے تھے۔

کارحادثہ

مزید :

علاقائی -