گگو منڈی،لنک روڈ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، شہری کی موٹرسائیکل چوری

گگو منڈی،لنک روڈ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، شہری کی موٹرسائیکل چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگو منڈی (نامہ نگار)لنک روڈ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار،شہری کی موٹرسائیکل چوری۔محمد اسلام قصائی مویشی خریدنے جارہا تھا کہ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالو کالونی کارہائشی اسلام قصائی اپنے ساتھی عابد حسین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار مویشی خریدنے جارہے تھے جب وہ چک نمبر233۔ای بی کے نزدیک پہنچے تو ناکہ لگائے تین ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر ان سے نقدی 61800 روپے اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نواحی گاؤں  179۔ای بی کا رہائشی محمدانور اپنی موٹرسائیکل گریس ٹیلر کی دکان کے نزدیک کھڑی کر کے گیاتو نامعلوم چور اسکی موٹرسائیکل چوری کے لے گئے۔ دریں اثناء نامعلوم چور لاری اڈا پر کھڑی عزیز گل کی کار سے قیمتی موبائل فون چوری کرکے لے گئے وارداتوں کی اطلاع پر پولیس مصروف تفتیش ہے

مزید :

علاقائی -