ایف آئی اے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، سینکڑوں گرفتار
ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی سال 2024 کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 263 ملزمان کو گرفتار کیاگیا،ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 148 ملزمان کو گرفتار کیا۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ملتان کی جانب سے جارہ کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران مختلف جرائم میں (بقیہ نمبر80صفحہ6پر)
ملوث 38 اشتہاری سمیت 32 ملزمان کو عدالت سے سزائیں سنائی گئی،انسانی سمگلروں کیخلاف 222 مقدمات درج کئے گئے24 انسانی سمگلروں کو سزائیں سنائی گئی،یونان کشتی حادثے جیسے حولناک واقعات کی روک تھام کے لئے تمام ائیرپورٹس پر سخت اسکرینگ کا آغاز کیا گیا،کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کیخلاف 14 مقدمات درج کرکے 17 ملزمان کو گرفتار کیاگیا،چھاپوں کے دوران 118.419 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد گی کی گئی ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا چھاپوں کے دوران 341 ملین پاکستانی روپے بھی برآمد کئے گئیبجلی اور گیس چوری میں ملوث 22 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے 20 ملزمان کو گرفتار کیاگیابجلی چوروں سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی جبکہ جعلی ادویات میں ملوث ملزمان کیخلاف 3 مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیاگیا کرپشن میں ملوث 28 افسران کو گرفتار کیاگیااورملزمان سے 205.000روپے کی ریکوری کی گئی ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی 10 دکانیں ناجائز قابضین سے وگزار کروائی گئی