رحیم یارخان،د و وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے تین لاکھ لوٹ کرفرار
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) ڈکیتی کی پہلی واردات چک 110 پی کے رہائشی سید جعفر رضا کے ساتھ پیش آئی جوکہ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب اپنی کریانہ کی دوکان پر موجود تھا کہ اسی دوران 2 نامعلوم مسلح ڈاکو آگئے اور اسلحہ کے زور پر اسکے پاس موجود 2 لاکھ(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
75 ہزار روپے کی نقدی اور 36 سو روپے مالیت کی سگریٹ کی ڈبیاں چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات چک 90 پی کے رہائشی احسان اللہ کے ساتھ پیش آئی جوکہ بینک سے رقم نکلواکر موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہا تھا کہ چک 190 پی کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسکے پاس موجود 80 ہزار روپے کی نقدی اور 15 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے ڈاکوں کے خلاف 392 ت پ کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔