کوٹ ادو،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2025کا پہلا مقدمہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی کوٹ ادومیں سال 2025 کا پہلا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،اسسٹنٹ کمشنرکی مدعیت میں درج کی گئی(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
ایف آئی رمیں امرود 100سو روپے کی بجائے120روپے فی کلو فروخت کرنے پر خوانچہ فروش کو نامزدکیا گیا،اس باریتفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو میں سال نو کے موقع پرسرکاری نرخ سے زائد ریٹ پراشیا فروخت کرنے پرتھانہ سٹی کوٹ ادومیں سال کا پہلا مقدمہ نمبر01/2025 درج کرلیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو محمداصغراقبال لغاری کی مدعیت میں خوانچہ فروش مرزاارشاد بیگ کے خلاف درج کی گئی ایف کیمتن کے مطابق خوانچہ فروش نیامرودسرکاری ریٹ 100روپے فی کلو کی بجائے 120روپے فی کلوفروخت کیاتھا۔