حاصل پور، پولیس کریک ڈاؤن، ڈیلرسے 240کلو منشیات برآمد
بہاولپور، حاصل پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان)ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور محمد احمد چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے خیبر پختونخواہ چار سدہ کے (بقیہ نمبر64صفحہ6پر)
رہائشی ملزم وحید اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 174کلو چرس اور 66کلو افیون برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔منشیات فروشوں کے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھناؤنا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے تھانہ سٹی حاصل پورپولیس کو شاباش دی۔