سرائے سدھو،مشکوک گاڑی کا تعاقب،فائرنگ،ملزم فرار، اسلحہ برآمد
قتال پور(نمائندہ پاکستان)گاڑی BL-0057 ہنڈا برنگ سفید نے ناکہ مانگا والا علاقہ تھانہ سرائے سدھو کو توڑا اور چوپڑہٹہ کی طرف فرار ہوگئے۔ SDPO کبیروالا اور مقامی پولیس نے ان کا پیچھا شروع کر دیا۔وائر لیس کال متعلق(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
ناکہ بندی موصول ہونے پر پٹرولنگ پولیس باگڑ نے بمقام باگڑ موڑ فوری ناکہ بندی عمل میں لائی اور روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دیا۔ پٹرولنگ پولیس کے ناکے پر روڈ بلاک اور سامنے مسلح پٹرولنگ پولیس کو دیکھ کر مطلوبہ گاڑی واپس مڑنے لگی تو سامنے SDPO کبیروالا کی گاڑی کو ٹکردے ماری۔ گاڑی میں موجود ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خوود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی لیکن رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ افراد گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولیاں۔3 عدد موبائل جعلی نمبر پلیٹیں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ مسلح افراد کی تلاش جاری ہے جن کے خلاف مقدمہ 1/25 تھانہ سرائے سدھو ضلع خانیوال درج ہوچکاہے۔