موجودہ حکومت کا ہر بندہ شیطان ہے، بشریٰ بی بی

موجودہ حکومت کا ہر بندہ شیطان ہے، بشریٰ بی بی
موجودہ حکومت کا ہر بندہ شیطان ہے، بشریٰ بی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے جس کا ہر بندہ شیطان ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عالم برزخ میں دو مقام ہوتے ہیں متقی، پرہیزگار اور صالحین کے لیے علیین جب کہ دوسرا سجین جہاں سے روحیں زمین پر آتی ہیں جب کہ ایک مقام یہاں پر ہے جہاں شیطانوں کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر فراڈیوں اور چوروں کی حکومت ہے، یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ہمیں کیا گرائے گی انہیں تو رب ہی گرا دے گا۔