شیخوپورہ: بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لاءن)شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کیا، بل درست کرانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
شیخوپورہ میں بجلی کا بل ٹھیک کروانے آئی بزرگ خاتون کو دھکے مار کر دفتر سے باہر پھینک دیا گیا
— Imran Afzal Raja (@ImranARaja1) July 1, 2025
۔۔
“غریب مکاؤ مہم پورے زور و شور سے جاری”
اور
دعویدار ہیں ملک چلانے کے pic.twitter.com/Flc8jTBwAi
شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع مین لیسکو آفس میں آئی بزرگ خاتون سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھتے ہوئے گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا۔
خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور پہلے معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکی اور پھر زمین پر گری خاتون کو بھی گھسیٹ کرگیٹ سے باہر پھینک دیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔
اس دلخراش واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای لیسکو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لیسکو آفس میں آنے والے سائلین کے ساتھ اس طرح کا ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔