ریحام خان کی کتاب ،عمران خان کے قریبی ترین دوست زلفی بخاری میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کردیا

ریحام خان کی کتاب ،عمران خان کے قریبی ترین دوست زلفی بخاری میدان میں آ گئے ...
ریحام خان کی کتاب ،عمران خان کے قریبی ترین دوست زلفی بخاری میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی کتاب نے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے ،تحریک انصاف کے رہنما اس کتاب کے متن پر شدید تنقید کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈ یا پر بھی ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ایسی صورتحال میں اب عمران خان کے دوست زلفی بخاری نے ریحام خان کو ان کی آنے والی کتاب پر دنیا بھر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی ہے۔
نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق زلفی بخاری نے ریحام خان کی کتاب کو انتہائی گھناونا اور افسوس ناک قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنما انتخابات کے موقع پر ریحام خان کی کتاب شائع ہونے کو ایجنڈا قرار دے رہے ہیں۔ادھرریحام خان کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ ریحام کی کتاب کا متن لیک یا ہیک کر لیا گیا ہے ، کچھ بھی ہو ریحام خان کی کتاب شائع ہو کر رہے گی تاہم کتاب کے شائع ہونے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی جبکہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ ایک سالہ شادی شدہ زندگی کا احاطہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -