سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ پہلا دورہ کہاں کا کریں گے؟ بلاول بھٹو نے بتادیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنا پہلا دورہ گوادر کا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰٗ بلوچستان سرفراز بگٹی گوادر میں ریلیف کا انتظام کریں, وہاں بہت نقصان ہوچکا ہے،ہم مفاہمت کی سوچ کے ساتھ بلوچستان چلائیں گے،بلوچستان کے مسائل کوئی ایک سیاسی جماعت حل نہیں کرسکتی۔نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے،ہم نے سوات اور وزیرستان میں دہشتگردی کا مقابلہ کیا.
میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افرادکے مسئلے کا حل کمیٹی بناکر ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے،اسلام آباد میں کم وقت ہے،سندھ اور کوئٹہ میں زیادہ گزار رہا ہوں،بے نظیر کی سوچ کے مطابق بلوچستان میں حکومت چلائیں گے،پارلیمنٹ سے باہر کی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے،سب سرجوڑ کربلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کریں گے،قوم پرست جماعتیں اپنی آواز ہر فورم پر اٹھاسکتی ہیں،سنی اتحاد کونسل جس کو چاہےاپنا نمائندہ بنائے،اچکزئی صاحب اگر پی ٹی آئی کا نمائندہ بننے جارہے ہیں تو وہ قوم پرست نہیں رہے۔