بھارت کیخلاف اعصاب شکن میچ، سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی اور بھارتی ٹیم کا کیا موازنہ کِیا؟

بھارت کیخلاف اعصاب شکن میچ، سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی اور بھارتی ...
بھارت کیخلاف اعصاب شکن میچ، سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی اور بھارتی ٹیم کا کیا موازنہ کِیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف اعصاب شکن میچ جاری ہے، سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی اور بھارتی ٹیم کا دلچسپ موازنہ کیا۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی نظریں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ پر لگی ہیں، ہر میچ پاکستان کیلئے اہمیت رکھتا ہے مگر بھارت کے خلاف میچ کی اپنی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ نمبر ون ٹیم بننے سے پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھا، ہم افغانستان کیخلاف اچھی کرکٹ کھیل چکے ہیں. سرفراز احمد نے دونوں ٹیموں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے۔