" دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں نہ ڈریں گے "،  وزیر اعلیٰ  پنجاب کی چیک پوسٹ پرخوارجی حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کو شاباش 

" دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں نہ ڈریں گے "،  وزیر اعلیٰ  پنجاب کی چیک پوسٹ پرخوارجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے میانوالی کی قبول خیل چیک پوسٹ پر خوارجی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خوارجی حملے کوناکام بنانے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں نہ ڈریں گے اوردھرتی کو ان سے پاک کرکے دم لیں گے۔