پاکستان ریلوے11ماہ میں74حادثات کا شکار ہوئی، وزارت کا اعتراف

پاکستان ریلوے11ماہ میں74حادثات کا شکار ہوئی، وزارت کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ریلوے11ماہ میں 74حادثات کا شکار ہوئی، وزارت کا اعتراف کر لیا،پاکستان کی قومی اسمبلی(ایوان زیریں)کو گزشتہ روز وزارت پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگست2018سے لے کر جون2019تک کے درمیانی عرصے میں74حادثات پیش آئے ہیں۔ یہ دورانیہ کل گیارہ ماہ کا ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری طور پر ایوان زیریں(قومی اسمبلی)کو بتایا گیا کہ گیارہ ماہ کے دوران20مال بردار گاڑیاں پٹڑی سے اتریں، عملے کے بغیر موجود ریلوے پھاٹکوں کے باعث20حادثات پیش آئے اور19مسافر بردار گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوئیں۔قومی اسمبلی کو وزارت پاکستان ریلوے کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ریل گاڑیوں میں آتشزدگی کے بھی تین واقعات وقوع پذیر ہوئے ہیں۔
وزارت کا اعتراف