اسلام آباد میں زلزلہ

اسلام آباد میں زلزلہ
اسلام آباد میں زلزلہ
سورس: AI illustration: XAI

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے لکھا کہ جھٹکے انتہائی شدید تھے۔ بعد ازاں محکمہ موسمیات اسلام آباد نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کا مرکز قریب اور گہرائی کم ہونے کی وجہ سے جھٹکے زیادہ شدید تھے۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز روات سے 15 کلومیٹر  دورجنوب مشرق میں تھا۔

 یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ہے۔ گزشتہ رات بھی راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5 کے قریب اور گہرائی 148 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی تھی۔