بلوچستان :7 اضلاع کی 127 ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آج آخری روز

بلوچستان :7 اضلاع کی 127 ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آج ...
بلوچستان :7 اضلاع کی 127 ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آج آخری روز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے مشن کے تحت بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع کی 127 ہائی رسک یونین کونسلوں میں پولیو سے بچاؤ کی مہم جاری ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، دکی، ژوب اور قلعہ عبداللہ میں مہم کا آج ساتواں اور آخری روز ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے  قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔