جھنگ میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس ,ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ،ظلم برداشت نہیں کروں گی:وزیراعلیٰ مریم نواز

 جھنگ میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس ,ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ...
 جھنگ میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس ,ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ،ظلم برداشت نہیں کروں گی:وزیراعلیٰ مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے جھنگ کے علاقے میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے-

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے موضع محرم سیال میں تیزاب گردی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ  نے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے-

 وزیراعلیٰ  نے متاثرہ بشریٰ فاطمہ کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، ظلم برداشت نہیں کروں گی-