حساس ادارے کا ملازم قتل، نازک اعضاءکاٹ کر آگ لگادی گئی

حساس ادارے کا ملازم قتل، نازک اعضاءکاٹ کر آگ لگادی گئی
حساس ادارے کا ملازم قتل، نازک اعضاءکاٹ کر آگ لگادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک) تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ملازم کو تیز دھار آلہ سے ذبح کر کے اس کے نازک اعضاءکاٹنے کے بعد آگ لگا دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق چک نمبر157ر ب کا 30سالہ منصب حساس ادارے میں ملازم اور بطور لانس نائیک جہلم میں تعینات تھا۔ وہ تین دن قبل چھٹی پرآیا اور اگلے روز لاپتہ ہو گیا۔ رات کو اس کے نمبر سے اس کے بھائی کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ وہ گوجرہ موٹروے کے قریب زخمی پڑا ہے۔ اسے آکر لے جاؤ گزشتہ دوپہر اس کی لاش مل گئی جسے نامعلوم افراد نے اغواءکر کے ذبح کر کے نازک اعضاءکاٹنے کے بعد آگ لگا دی،فیڈمک پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔