فاروق ستار نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ’راز ‘کی بات بتا دی 

فاروق ستار نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ’راز ‘کی بات بتا دی 
فاروق ستار نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ’راز ‘کی بات بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھا جائے ۔
ملاقات میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں میں فاروق ستار کا کہنا تھاکہ معیشت کا بیڑا غرق ہوچکا، منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ آج وسیع ترمفاہمت اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات ہوئی ہے۔ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، عوام مایوس ہوگئے، ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے تنگ نظر آرہے ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ملک کی خودمختاری کو آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرکردیا گیا ہے، بڑے شہروں میں مو¿ثربلدیاتی اداروں کا قیام ن لیگ کی ترجیح ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -