بھارتی جیلوں سے 10 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

بھارتی جیلوں سے 10 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا
بھارتی جیلوں سے 10 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جیل میں سالہا سال سے  قید 10 پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے گئے۔
ایدھی حکام کے مطابق ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔پاکستانی ماہی گیر پانچ  سال قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت داخل ہوئے تھے۔رہائی پانے والوں میں ابراہیم، علی اصغر، رستم علی، مجید اور علی محمد ولد جودیہ،علی محمد ولد ابراہیم، علی حسن، علی اصغر، محمد ثمر اور شوکت علی شامل ہیں۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے علاقہ ٹھٹھہ سے ہے۔ماہی گیر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑی سے ٹھٹھہ بھجوایا جائے گا۔

مزید :

قومی -