صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ نے درخواست دائر کی ،کونسا عوامی مفاد کا معاملہ ہے ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ نے 199کے تحت کیوں نہیں رجوع کیا،جسٹس امین الدین نے کہاکہ اب تو درخواست ویسے بھی غیر موثر ہو چکی ہے،عدالت نے درخواست گزاراصغر علی مبارک کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کردی،آئینی بنچ نے درخواست گزار کی درخواست 20ہزار جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔