پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد ملے گی؟ جانیے

 پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں ...
 پنجاب کے پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ کی منظوری، کتنےہزار اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد ملے گی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے او رمنفرد منیارٹی کارڈ اور اس کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی-پنجاب بھر میں 50ہزار نادار اقلیتی خاندانو ں کو سہ ماہی امدادی رقم دی جائے گی -

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ ارڑوہ نے گرو نانک جنم دن کے شاندار انتظامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا -رمیش سنگھ ارڑوہ نے کہاکہ سکھ یاتری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے واپس گئے -وزیراعلیٰ مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں 3موٹل قائم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی-اجلاس میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سٹیشن کے قیام کے لیے بلاسود قرضوں کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی-