مشتی میلہ کے مدرسے میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) اورکزئی ایجنسی کے علاقے میں مدرسے میںد ھماکے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے مشتی میلہ میں مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور مہتمم سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں کوہاٹ کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا اور مدرسہ صدیقیہ کے مہتمم کے کمرے میں ہوا۔