یاسمین راشد بھی مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑیں

یاسمین راشد بھی مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑیں
یاسمین راشد بھی مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کی گرفتار رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑیں ۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امید رکھتے ہیں سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری کی بات کریں گے۔ہماے لیے سب سے اہم جمہوریت ہے اور جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے۔

"جنگ " کے مطابق یاسمین راشد نے کہا کہ ہمای کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے صرف ہماے کارکنوں کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔