عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے  اہم ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم جزو ہیں۔ افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکار غیر جمہوری رویہ ہے، بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کیے جا سکتے ہیں۔پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔

"جنگ " کے مطابق عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔(ن )لیگی سینیٹر نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کےلیے جے یو آئی سربراہ کی کوششوں کو سراہا۔