میرپورخاص کے تھانے میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ

میرپورخاص کے تھانے میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ
میرپورخاص کے تھانے میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور خاص(ڈیلی پاکستان آن لائن) میرپورخاص  کے ایک تھانے میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران پولیس موبائل، باوردی اہلکار اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق تھانے کے وسائل گانے کی ویڈیو بنانے میں لگا دیے گئے، حیران کن بات یہ ہے کہ ایسا این او سی کے بغیر کیا گیا، پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔ویڈیو کی عکس بندی میرپور خاص کے ٹاؤن تھانے میں کی گئی، ایس ایچ او میر محمد کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کچھ لوگ شوٹنگ کرنے کےلیے آتے تھے، اُن کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا، افسران نے زبانی ہدایت کی تھی۔