ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کی واپسی کے حوالے سے تازہ خبر آگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کی واپسی کے حوالے سے تازہ خبر آگئی
ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کی واپسی کے حوالے سے تازہ خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی بھارت واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

آج نیوز کے مطابق   ٹیم کو خصوصی طیارے سے مقامی وقت کے مطابق شام کے اوقات میں روانہ ہونا تھا تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی میں مزید چند گھنٹے تاخیر ہوگئی، بھارتی ٹیم کو بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی پہنچنا تھا لیکن ٹیم اب جمعرات کی صبح 4 سے 5 بجے پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہو گیا، ٹیم کی بھارت واپسی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے خصوصی طیارے کا بندوبست کیا تھا۔خیال رہے کہ روہت شرما کی کپتانی والی بھارتی ٹیم 2023 میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ہار گئی تھی، بھارت کی اس شکست سے کروڑوں شائقین کے دل ٹوٹ گئے تھے۔

پھر 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر روہت اینڈ کمپنی نے اس کی مکمل تلافی کی اور شائقین کو خوش ہونے کا موقع دیا، یہ ٹیم انڈیا کا 17 سال بعد دوسرا ٹی-20 ورلڈ کپ تھا، اس سے قبل ٹیم انڈیا نے 2007 میں ٹی-20 ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -کھیل -