پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ ظلم کے مترادفہے،شیخ کامران
لاہور(اپنے نمائندے سے)مرکزی رہنماء اشٹا م فروش ایسوسی ایشن شیخ کامران نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کا فیصلہ ایک ظلم کے مترادف ہے ۔پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد پہلے ہی حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زبوحالی کا شکار ہیں اوپر سے نت نئے ٹیکسوں نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے اس سے قبل بھی محکمہ فنانس کے ڈپٹی سیکرٹری اور دیگر افسران نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے آڈر میں ٹمپرنگ کرکے اپنے ذاتی مفادات کو پورا کیا تھا جس میں 1000روپے کے اشٹام پیپرز کی مالیت کو 12سو میں تبدیل کر دیا تھا اسی طرح کرایہ نامہ کے لئے بھی 12سو روپے اور بیان حلفی 20سے بڑھ کر 50روپے کر دیا گیا تھا اور مختلف جگہ استعمال کئے جانے والے اشٹام پیرز کی قیمتیں بھی خود ساختہ اقدامات کے ذریعے بڑھا دی گئی تھیں اس وقت بھی اشٹام سیلرز نے احتجاج کیا تھا لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور اب پھر پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرکے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے جس سے اشٹام سیلرز اور پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ کثیر تعداد کے بے روز گار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔