ملک ب©حرانوں کا شکار ،حکومت کو مزید وقت نہیں دیں گے ،نواز شریف ،عید کے بعد احتجاج ،کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم

ملک ب©حرانوں کا شکار ،حکومت کو مزید وقت نہیں دیں گے ،نواز شریف ،عید کے بعد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلیت کے باعث ملک بحرانوں کاشکار ہوکررہ گیاہے اورموجودہ ملکی حالات کسی سانحہ سے کم نہیں وہ اڈیالہ جیل میں سابق سینیٹرچوہدری سعودمجیدکی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکررہے تھے وفدمیں چوہدری سعدمسعود، ڈویژنل صدریوتھ ونگ بہاولپورچوہدری بشارت علی، شاہد رشید، عمران غوری، تنویراشرف رامے شامل (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )


تھے نوازشریف نے کہاکہ حکمرانوں نے احتساب کے نام پرجمہوریت اورجمہوری اداروں سے کھلواڑ شروع کررکھاہے ملک کی معیشت کاجنازہ نکال دیاگیاہے اورحکومت غیرمنتخب افراد کے حوالے کرکے ملک کواغیار کے رحم وکرم پرچھوڑ دیاہے انہوںنے کہاکہ آج ملک کے جوحالات ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے اگراس حکومت کومزید وقت دیاگیاتویہ ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا انہوںنے کہاکہ کارکن عیدکے بعدنااہل حکمرانوں کیخلاف احتجاج کی تیارکریں ملاقات کے بعدچوہدری سعودمجیدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے حوصلے بلندہیں اورقیدوبندکی صبعوتیں ان سے وطین کی محبت نہیں چھین سکتیں انہوںنے کہاکہ حکومت نااہلوں کاایک ٹولہ ہے جسے سازش کے تحت ملک پرمسلط کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ کارکن نوازشریف کی ہرکال پرلبیک کہنے کیلئے تیار ہیں۔
نواز شریف