کیا اس مردکے ساتھ بچے پیدا کیے جاسکتے ہیں ؟خواتین سونگھ کر بتا سکتی ہیں

کیا اس مردکے ساتھ بچے پیدا کیے جاسکتے ہیں ؟خواتین سونگھ کر بتا سکتی ہیں
کیا اس مردکے ساتھ بچے پیدا کیے جاسکتے ہیں ؟خواتین سونگھ کر بتا سکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) اگرچہ بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ خواتین مردوں کا انتخاب ان کی ظاہری شکل و صورت، حیثیت اور دولت وغیرہ کو دیکھ کر کرتی ہیں مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اصلیت کہیں مختلف اور پیچیدہ ہے۔

بہن نے 17 سال قبل کیا وعدہ پورا کر دیا،بانجھ خاتون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی دے دی
یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدان پروفیسر ڈینیئل ڈیوس نے اپنی تحقیق نئی کتاب "The Compatibility Gene" میں شائع کی ہے جس کے مطابق خواتین مردوں کے جسم کی خوشبو سونگھ کر یہ فیصلہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ زندگی گزارنا اور بچے پیدا کرنا پسند کریں گی یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیر شعوری طور پر ہی ہو جاتا ہے جبکہ اس کی بنیاد وہ جینز ہیں جو ہماری ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اس سے پہلے سویڈن میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین مردوں کی جسمانی خوشبو سے معلوم کر لیتی ہیں کہ وہ ان کیلئے موزوں ہیں یا نہیں۔ وہ جن مردوں کو موزوں سمجھتی ہیں ان کے کمپیٹبلٹی جینز خواتین کے جینز سے مختلف ہوتے ہیں۔
پروفیسر ڈیوس کہتے ہیں کہ یوں تو ہمارے جسم میں تقریباً 25,000 ملتے جلتے جینز کا سیٹ ہوتا ہے مگر ان میں سے کچھ ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے رنگ، جلد کی رنگت اور دیگر خصوصیات کا فیصلہ کرتے ہیں۔ کوئی خاتون جب کسی مرد کے قریب ہوتی ہے تو اس کی جسمانی خوشبو سے فوری فیصلہ کر سکتی ہے کہ اس کے جینز خاتون کیلئے موزوں ہیں یا نہیں اور عموماً اسی بنیاد پر مستقبل کے تعلق کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -