9مئی والے آج پارلیمنٹ کے اندر آ کر حملہ آور ہوئے ،مریم اورنگزیب

9مئی والے آج پارلیمنٹ کے اندر آ کر حملہ آور ہوئے ،مریم اورنگزیب
9مئی والے آج پارلیمنٹ کے اندر آ کر حملہ آور ہوئے ،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ  9مئی والے آج پارلیمنٹ کے اندر آ کر حملہ آور ہوئے ،ان کو صرف یہ تکلیف ہے کہ ملک ترقی نہ کر جائے،ان کو فکر ہے کہ ملک میں کہیں آئی ٹی،صحت وتعلیم کا انقلاب نہ آجائے،9مئی والی ذہنیت ملکی ترقی کے خلاف ہے،یہ فتنہ لوگ ہیں،کسی کے ساتھ مل کر نہیں چل سکتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی،شہبازشریف نے ملک ، پنجاب کی عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیئے،16ماہ کے مشکل حالات میں شہبازشریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا،جس طرح شہباز شریف نے دن رات عوام کیلئے محنت کی اسکی مثال نہیں ملتی ،وزیر اعظم شہبازشریف کو عوام کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے،جب بھی ملک میں سیاسی استحکام آنے لگتا ہے ایک مخصوص جماعت انتشارپھیلاتی ہے،2013میں سیاسی اور معاشی استحکام آ رہا تھاتب بھی انہوں نے ایسا کیا،2013میں بھی دھرنا دے کر سی پیک کو بند کرانے کی کوشش کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے میثاق جمہوریت کے ساتھ میثاق مفاہمت کی بھی بات کی،یہ یونہی شور اور گالم گلوچ کریں گے،یہ ایک مخصوص ذہنیت ہے، یہ بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ کیا انتخابات میں ساری سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتنا تھیں؟ اگر آپ کو دھاندلی پر شکایات ہیں تو اس کے فورمز موجود ہیں،وزیر اعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ میں عوام کو اپنا ویژن دیا،شہبازشریف ملکی ترقی کیلئے اکٹھا بیٹھنے کا کہتے ہیں،یہ تماشا کرتے ہیں۔