چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘کوبھیجنے کی تیاریاں مکمل، مشن کہاں سے اور کس وقت خلا ءمیں بھیجا جائےگا؟ جانیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘کوبھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 18 منٹ پرسیٹلائٹ خلائی مشن پر روانہ ہوگااور سیٹلائٹ چاند کے مدار پر 5 دن میں پہنچے گا۔ اس مشن کے ذریعے پاکستان کے پاس تحقیق کیلئے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی۔خلائی مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا ءمیں بھیجا جائےگا۔
پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔