حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز،او جی ڈی سی ایل نے کنار ویسٹ ویل-3 کو فعال کردیا
حیدر آباد (آئی این پی )او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کردیا۔
ایس آئی ایف سی کا پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں کو فعال کرکے توانائی کے شعبے میں نیا سنگ میل طے کیا۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 1200 پی ایس آئی کے ساتھ کنار ویسٹ ویل-3 کی کامیاب پیداوار کا آغاز کیا، اس کنویں سے روزانہ 3.5 ملین مکعب فٹ گیس، 30 بیرل کنڈینسیٹ اور 3.8 میٹرک ٹن ایل پی جی کا حصول ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کے توانائی کے منظرنامے کو بہتر بنانے اور ہائیڈرو کاربنز کی فراہمی کو مزید مستحکم کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔او جی ڈی سی ایل نے پاکستان کے 40 فیصد ایریا میں تلاش اور پیداوار کا وسیع نیٹ ورک قائم کیا ہے، کنار ویسٹ ویل-3 کی گیس کا سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک میں کامیابی سے انضمام ہوگیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان میں توانائی اور دیگر شعبوں میں کمپنیوں کی کامیابی اور معاشی استحکام کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔