لاہور میں سموگ کے ڈیرے ، آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 732 تک پہنچنے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہو ڈی ایچ اے فیز 8 میں فضائی آلودگی کا معیار 1917 ، گلبرگ میں اے کیو آئی 1515، مراتب علی روڈ پر 1264 اور عسکری ٹین میں 1257 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں، ہوا نہ چلنے سے سموگ کی شدت برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ ملتان اور پشاور میں بھی اسموگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس کے مسائل، آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔