انتظار پنجوتھا کو انہوں نے ہی اغواء کیا تھا جو کرتے ہیں،سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کی رہائی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کس نے اغوا ءکیاتھا۔
سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتظار پنجوتھا کی حالت کی ویڈیو بناکر خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی، انہیں جس حالت میں جس ڈرامے کے ساتھ بازیاب کیا وہ شرمناک ہے۔انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی ویڈیو خوف پھیلانے کے لیے جاری کی گئی۔ انتظار پنجوتھا کو انہوں نے ہی اغوا ءکیا تھا جو کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو چار ہفتے قبل اغواء کیا تھا، جو گزشتہ رات حسن ابدال سے بازیاب ہوئے۔
انتظار پنجوتھا کہ بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے تھے، جس پر گزشتہ روز سرکاری وکیل نے 24 گھنٹے تک کا وقت لیا تھا۔
بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ مجھے 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے 2 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا تھا، مجھ پر بہت تشدد کیا گیا ہے۔