ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 12 سالہ بچہ جاں بحق

ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 12 سالہ بچہ جاں بحق
 ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 12 سالہ بچہ جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جعفرآباد (آئی این پی) بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد مویشی زخمی ہو گئے۔ ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق 12 سالہ بچہ اپنے گھر کے قریب واقع جنگل میں مویشی چرا رہا تھا کہ اس کا پاﺅں زیرزمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پہ پڑنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد بکریاں بھی دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئیں۔

مزید : جعفرآباد