سندھ میں کورونا کے مزید9 مریض صحت یاب،وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد74 ہو گئی

سندھ میں کورونا کے مزید9 مریض صحت یاب،وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد74 ...
سندھ میں کورونا کے مزید9 مریض صحت یاب،وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد74 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید9 مریض صحت یاب ہو گئے،وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد74 ہو گئی ۔


میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید9 مریض صحت یاب ہو گئے،اس سے قبل 65مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،سندھ میں کورونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد74 ہو گئی ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کورونا سے خود بھی اور دوسروں کو بھی بچانا ہے ،کورونا سے بچنے کیلئے صرف احتیاط کرنی ہے،سماجی دوری اختیار کریں رش میں جانے سے گریز کریں ،مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ لوگ گھروں سے بلاضرورت قطعی طور پر نہ نکلیں ۔