کوروناکے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں، حکومتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

کوروناکے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں، حکومتی رپورٹ سپریم ...
کوروناکے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں، حکومتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناوائرس سے بچاؤکے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کورونا کے 41 ہزار معمولی نوعیت کے کیسز ہوسکتے ہیں،کوروناکے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کوروناوائرس سے بچاؤکے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ،حکومت نے عام ،سنگین اورتشویشناک کیسزکی متوقع تعدادسے بھی عدالت کو آگاہ کردیا۔
حکومت نے رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی عدالت کو آگاہ کردیا،حکومتی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کوروناکے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں، کورونا کے 41 ہزار معمولی نوعیت کے کیسز ہوسکتے ہیں۔
حکومتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کوروناکے کنفرم کیسزکی تعدادیورپ سے کم ہوگی،25 اپریل تک کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت بڑھائی جائےگی ۔