چینی سکینڈل میں کس نے کتنا کمایا؟ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر ، وزیر اعظم کو بڑا دھچکا

چینی سکینڈل میں کس نے کتنا کمایا؟ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر ، وزیر اعظم کو ...
چینی سکینڈل میں کس نے کتنا کمایا؟ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر ، وزیر اعظم کو بڑا دھچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہوگئی  جس کو وزیر اعظم نے پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  چینی کے بحران میں سب سے زیادہ پیسے جہانگیر ترین نے کمائے، وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بحران کے دوران خسرو بختیار کے بھائی نے 45کروڑ روپے کمائے۔رپورٹ میں چودھری  پرویز الہٰی اور مریم نواز کے سمدھی چودھری منیر کے بھی پیسے کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی شوگر ملز نے کروڑوں کے اعداد وشمار کا ہیر پھیر کیا، چینی اورآٹا بحران میں سب سے زیادہ پیسے سیاسی رہنماوَں  نے کمائے، کئی نامور سیاسی خاندانوں کا چینی بحران میں نام شامل ہے۔