انسداد تجاوزات آپریشن ، 1ارب 35کروڑ مالیت کی اراضی واگزار

انسداد تجاوزات آپریشن ، 1ارب 35کروڑ مالیت کی اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات اور سرکاری زمین واگزاری کا آپریشن تیزی سے جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ لاہور نے شاہعالم مارکیٹ اور مانگامین مارکیٹ میں آپریشن کر کے سرکاری زمین پر قائم نو دکانوں کو مسمار کر دیا جبکہ شیڈز ، ریمپ،تندوروں اور دیگر کو مسمار کر دیا گیا ہے اور مین بازار آپریشن میں مجموعی طور پر 5کنال جگہ کو واگزار کروا لیا گیا ہے جس کی کل مالیت 9کروڑ روپے ہے اسطرح موضع جھگیاں میں 60کنال جگہ کو واگزار کروالیا گیا ہے ۔ زمین زر عی نوعیت کی تھی۔ دونوں آپریشن میں واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت مجموعی طور پر ایک ارب 35کروڑ روپے ہے۔ اسطرح ضلعی انتظامیہ لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا اور 1936کے نقشہ کے مطابق تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے اور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔اسی طرح شاہ عالم مارکیٹ میں سرکاری اراضی پر قائم کی جانے والی پراپرٹی کو مسمار کر کے کروڑں روپے مالیت کی 5 کنال راضی بھی وگزار کروائی ہے۔ دوران آپریشن ٹیم کو کسی مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑا جبکہ ٹیم نے متعدد قبضہ مافیا کے ارکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروا لئے ہیں۔