عمران خان تاریخ کا سب سے جھوٹا اور قوم کو تقسیم کرنے والا وزیراعظم ،عمران نیازی اورنیب کےگٹھ جوڑنےمیرےاثاثےمنجمد کئے: شہباز شریف

عمران خان تاریخ کا سب سے جھوٹا اور قوم کو تقسیم کرنے والا وزیراعظم ،عمران ...
عمران خان تاریخ کا سب سے جھوٹا اور قوم کو تقسیم کرنے والا وزیراعظم ،عمران نیازی اورنیب کےگٹھ جوڑنےمیرےاثاثےمنجمد کئے: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے زیادہ جھوٹا اور قوم کو تقسیم کرنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا، نیب اور عمران نیازی گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنا آ چکا ہے،عمران نیازی اورنیب کےگٹھ جوڑنےمیرےاثاثےمنجمد کئے، عدالت نے مجھے سرخرو کیا اور اسی طرح نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہو رہی ہے اور ہوتی رہے گی، ترقی اور خوشحالی کا تمام سہرا نواز شریف کو جاتا ہے,چیف جسٹس نےکل جوریمارکس دئیےاس پراللہ کاشکراداکرتاہوں.
تفصیلات کے مطابق لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوجاری ہےاوردنیاخاموش ہے،مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے،کشمیرکازکو اُجاگر کرنے کے لیے یکجا ہونا ضروری ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی صورتحال تشویشناک ہے،میں نےہمیشہ کہاہےکہ عمران نیازی اورنیب کاگٹھ جوڑہے، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں میرے تمام اثاثے ظاہر ہیں،اِس کے باوجود میرے اثاثے منجمند کر دیے گئے،عمران نیازی اورنیب کےگٹھ جوڑنےضمانت منسوخی کی درخواست دی،نیب کی بجائے نعیم بخاری نے کل عدالت میں کیس لڑا اور دلائل دئیے جبکہ عدالت نے بھی نعیم بخاری سے سوالات کئے، ہماری دن ر ات جگ ہنسائی کی گئی لیکن عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا، چیف جسٹس نے جو ریمارکس دئیے وہ سب نے دیکھے ، نعیم بخاری کی جب دال نہ گلی تو کل عدالت عظمیٰ سے نیب نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں،نعیم بخاری کے دم دبا کر بھاگ جانے سے نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔

اُنہوں نے کہاکہوزیراعظم عمران خان نےملتان میٹرو، صاف پانی اورلیپ ٹاپ کیس میں کرپشن کے الزامات لگائے تاہم ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی،ہم نےاورنج لائن منصوبےمیں70ارب روپے بچائے ہیں،مجھےصاف پانی کیس میں بلایاگیااورآشیانہ میں گرفتار کیاگیاجس کےبعد پانچ ماہ نیب کے عقوبت خانے میں رہا اور ضمانت پر رہا ہوا،عدالت نے دونوں مقدمات میں میرٹ پر ضمانت دی جسے نیب نے عدالت میں چیلنج کیا مگر ہمیں سرخرو کر دیا گیا،نواز شریف کی بھی اسی طرح بے گناہی سامنے آ رہی ہے اور آتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ 2014ءمیں ملک میں 20,20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن نواز شریف نے ملکی وسائل سے قومی ترقی کے منصوبے لگائے اور لوشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا، نواز شریف کی قیادت میں 11,000 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کر کے دکھایا، ترقی اور خوشحالی کا سہرا نواز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نےکہا کہ عمران خان یوٹرن کاماسٹرہےاورپاکستان کی تاریخ میں اس سےزیادہ جھوٹا اورقوم کوتقسیم کرنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا،عمران خان احسان فراموش اور غصے میں بھرا انسان ہے،وہ اگر چوتھائی حصہ بھی ملک کو سنوارنے میں لگاتے تو ملک کے آج یہ حالات نہ ہوتے، کہاں گئے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں؟ ڈیڑھ سال میں ایک گھر نہیں بنا اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ  انتشارکےبیج حکومتی پارٹی نےبوئے،ہم سب متحدہیں

مزید :

قومی -اہم خبریں -