فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا
فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس بل منظور نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی لاہور کے رہنما حافظ بلال درانی نے خصوصی ملاقات جس میں حکومت کی جانب سے مدارس کے حوالے سے بل کی منظوری نہ ہونے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے بل کے معاملے پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے رہنماؤں کو خصوصی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں اسرائیل مردہ باد ریلی میں اہم اعلان کروں گا اور اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی اور اُس نے اپنی مرضی سے قانون سازی کرلی ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل کے پاس کردہ قانون پر دستخط کیوں نہیں کیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -