اسلام آباد ہم سب کا ہے ،ڈ ی چوک پر آنا اتنا بڑا جرم تو نہ تھا کہ گولیاں ماری جائیں: علی محمد خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نےکہا ہےکہ اسلام آباد ہم سب کا ہے صرف لاہور یا پنڈی کا تو نہیں ہے،مریم نواز کے چچا پر ماڈل ٹاؤن کا الزام ہے اس کا تو انصاف دلائیں،سنگجانی اور ڈی چوک دونوں ہی پاکستان کا حصہ ہیں،ڈ ی چوک پر آنا اتنا بڑا جرم تو نہ تھا کہ گولیاں ماری جائیں۔جب کارکنوں پر گولیاں برسائی جائیں گی تو کیا وہاں بیٹھا رہے گا۔بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کا مذاق اڑایا گیاوہ کیا کرتے،پارٹی چیئرمین ہونے کے ناطے بیرسٹر گوہر کی بات پر ہی یقین کروں گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ‘‘کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی ۔
رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نےکہا کہ ملک بہت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔جتنے پاکستانی آئے تھے انہیں یہ تو یقین تھا کہ ہمیں گرفتار کیا جائے گالاٹھی چارج ہوگا۔ان سب کا ایک مان تھامگر یہ جو گولی چلی ہے بڑی قابل افسوس عمل ہے۔ حکومتی نے یہ بات کی کہ ایک بھی گولی نہیں چلی ۔مگر ان کی جان بھی گئی اور مان بھی گیا ۔ انہیں یقین نہیں تھاان کے اپنوں کے ہاتھوں ان کے ساتھ یہ ہوگا۔ ہمارے دور حکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ ڈی چوک پر احتجاج کرتے رہے ۔ہم نے کسی پر پرچہ نہیں کاٹا، 24 گھنٹے کے لیے کسی کو جیل میں بھی نہیں ڈالا۔ 26 نومبر کے احتجاج میں ڈی چوک نہیں آسکا تھا۔