اوورسیز کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے سپیڈی ٹرائل عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے: بیرسٹر امجد ملک 

 اوورسیز کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے سپیڈی ٹرائل عدالتوں کا قیام عمل میں ...
 اوورسیز کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے سپیڈی ٹرائل عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے: بیرسٹر امجد ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وائس چیئرپرسن نے اجلاس کے دوران پرائم منسٹر سے ہونیوالی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام تارکین وطن ہمارا اثاثہ ہیں۔ اوورسیز کی داد رسی کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں کی شکایت کے ازالے کیلئے ہماری کاوشوں کے نتائج بہت جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے مخصوص سپیڈی ٹرائل عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن جیسے اقدام ناگزیر ہیں۔ ایف آئی آر کے فوراً اندراج کیلئے او پی سی پنجاب کے دفتر میں بہت جلد خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ڈی او پی سی میں خواتین کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی او پی سی میں تحصیل کی سطح پر نمائندگی کو یقینی بنایا جائیگا۔  بیرون ملک مقیم پاکستانی بلا جھجک پورٹل پر شکایات درج کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں کمشنرز او پی سی مرزا نصیر عنایت،  ڈی جی او پی سی فیصل فرید و د دیگر بھی موجود تھے۔