کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے کتنے ہزار  واقعات رپورٹ ہوئے اورکتنے ہزارموبائل فونز چھینے گئے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں 

کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے کتنے ہزار  واقعات رپورٹ ہوئے اورکتنے ...
کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے کتنے ہزار  واقعات رپورٹ ہوئے اورکتنے ہزارموبائل فونز چھینے گئے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( خصوصی رپورٹ)کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے کتنے ہزار  واقعات رپورٹ ہوئے اورکتنے ہزارموبائل فونز چھینے گئے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے 65ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 105 شہری قتل اور 375زخمی ہوئے،11ماہ کے دوران 47 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں،17ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔

"جنگ " کے مطابق رواں برس ماہ نومبر تک شہر میں سٹریٹ کرائم کے 65ہزار 826 واقعات رپورٹ ہوئے۔جنوری میں سٹریٹ کرائم کے 7822 ،فروری میں 7307 ، مارچ میں 7544 ، اپریل میں 5688 ، مئی میں 5399 ، جون میں 4956 ،جولائی میں 4998 ،اگست میں 5901 ،ستمبر میں 5657، اکتوبر میں 5675 اور ماہ نومبر میں سٹریٹ کرائم کے 4879 واقعات رپورٹ ہوئے۔11 ماہ کے دوران شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 105شہری قتل جبکہ 375زخمی ہوئے۔

رواں برس 30 نومبر تک شہریوں کو 47 ہزار 874 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کیا گیا۔247 گاڑیاں چھینی اور 1628چوری کی گئیں جبکہ 7 ہزار 605 موٹر سائیکلیں چھینی اور 38 ہزار 394 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔اس دوران شہریوں کو 17 ہزار 952 موبائل فونز سے محروم کیا گیا۔