طلباء کیلئے مزید خوشخبریاں لا رہے ہیں،جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی لانچ کریں گے:وزیر تعلیم
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے تمام طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔ مالی طور پر کمزور والدین کا بوجھ تقسیم کرتے ہوئے حکومتی سطح پر ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائیں گے۔طلباء کیلئے مزید خوشخبریاں لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکالرشپ اجراء کے پہلے مرحلے میں سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دی گئی ہے۔ تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی کیونکہ تعلیم میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ طلباء کیلئے مزید خوشخبریاں لا رہے ہیں۔ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں پنجاب میں کیمپسز کھولیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اس پراجیکٹ پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔