جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ کاانعقاد

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ ...
 جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جرمن تنظیم GIZاور لوریئیٹ فاؤنڈیشن لاہور کے باہمی اشتراک سے لاہور میں صنف سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمٹ کا اہم مقصد عالمی طور پر خواتین کے تشدد سے متعلق جاری مہم میں اس بات پر زور دینا تھا کہ بہتر معاشی صورتحال کے ذریعے ہر قسم کے تشدد پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ پروگرام کے شرکاء میں ہرطبقۂ فکر  سے تعلق رکھنے والی خواتین، خواجہ سرا ءافراد اور مرد حضرات نے شرکت  کی۔

GIZ پاکستان کی جانب سے خواتین کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنے کے تمام پراجیکٹس کے شرکاء کے سامنے پیش کیا گیا۔ پروگرام کے سربراہ محمد عبید نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشی  اور صنفی تعلیم کو خصوصی طور پر لازم کیا جائے اور اسے اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اصناف کے لیے ہر طرح کے مواقع میسرکیے جائیں گے۔