پی ٹی آئی احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اہلکاروں کی شامت آگئی

پی ٹی آئی احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اہلکاروں کی شامت آگئی
پی ٹی آئی احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اہلکاروں کی شامت آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اہلکاروں کی شامت آگئی۔
اسلام آباد پولیس کے ان جوانوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تھا۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے 3 دسمبر کو ایک سرکلر جاری کیا، جس میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا گیا۔
یہ سرکلر ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر، ڈی آئی جی سیفٹی، اے آئی جی لاجسٹکس اسلام آباد اور اے آئی جی سپیشل برانچ کو بھیجا گیا ہے۔
23 سے 26 نومبر تک غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف دو روز میں کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ان کی فہرستیں فوری طلب کی گئی ہیں۔
ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔