عدالت میں سگی بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کرنیوالا ملزم گرفتار، وجہ تنازع کیا تھا؟
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت میں پولیس کے سامنے سگی بھانجی کو گولیاں مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکپتن میں دوران سماعت عدالتی کمرے میں فائرنگ کرنیوالے ملزم نے سگی بھانجی کو پسند کی شادی کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، مقتولہ اپنی شادی سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے عدالت آئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ مقتولہ تحریم نے زاہد عباس نامی لڑکے سے شادی کر لی تھی جس پر اس کے گھر والوں نے زاہد عباس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ تحریم عدالتی کمرے میں آئی تو اس کے سگے ماموں ملزم شاہنواز نے عدالت میں اس پر فائرنگ کر دی۔