تھانہ محمد پور دیوان،پولیس آپریشن  گاڑی سے غیر ملکی سگریٹ، چھالیہ برآمد، دو ملزمان بھی گرفتار،تحقیقات

تھانہ محمد پور دیوان،پولیس آپریشن  گاڑی سے غیر ملکی سگریٹ، چھالیہ برآمد، دو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ محمد پور دیوان کی کاروائی، گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹ اور چھالیہ برآمد کرلی گئی، 2 ملزمان گرفتار، ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کھوسو کی ہدایت پر سمگلنگ کے خلاف مہم جاری ہے ایس ایچ او تھانہ محمد پور دیوان عابد شریف گبول کی روزنامہ "پاکستان" سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تھانہ محمد پور دیوان کی حدود (بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

میں گاڑی سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کیا گیاپولیس کے مطابق سامانِ سمگل کیا جا رہا تھا  سمگل کیے جانے والے سامان میں غیر ملکی سگریٹ، چھالیہ و دیگر سامان برآمد کیا گیا جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے پولیس نے سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان بھی حراست میں لے لیے، کاروائی شروع کردی گئی واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کھوسو نے ضلع بھر کے تھانہ انچارجوں کو سختی سے سمگلنگ کی روک تھام کی ہدایت کررکھی ہیں ضلع راجن پور کی وسیع حدود صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے ساتھ ہے